1. جمن شیخ
خالہ کا بھانجا ہے
2. خالہ
جمن شیخ کی خالہ ہے۔
خالہ = ماں کی بہن
Maternal aunt
بھانجا = بہن کا بیٹا
افسانہ"پنچایت" میں ;
جمن شیخ، اپنی خالہ کے ساتھ رہتا ہے اور انہی کا بھانجا ہے۔
لفظ : ملکیت
Ownership
تلفظ : pronunciation
مِلْکِیَّت मिलकियत
ملکیت سے مراد ہے:
کسی چیز پر قبضہ یا حقِ ملک
کوئی چیز جو کسی شخص، ادارے یا حکومت کی ذاتی یا قانونی جائیداد ہو
کسی چیز کا مالک ہونا
مثاليں
1. یہ زمین خالہ جان کی ملکیت تھی۔
2. آپ کے پاس اس مکان کی ملکیت کا کوئی ثبوت ہے؟
3. کتاب اب میری ملکیت ہے، آپ نے بیچ دی ہے۔
پنچ اور سرپنچ، دونوں الفاظ پنچایت کے نظام سے متعلق ہیں اور ان کا استعمال دیہی خود اختیار عدالتی یا انتظامی نظام میں ہوتا ہے۔
پنچ (پَنچ) पंच
"پنچ" کا مطلب ہے پانچ افراد لیکن پنچایت کے نظام میں اس سے مراد وہ افراد ہیں جو پنچایت کے رکن کے طور پر فیصلہ کرنے والے یا منصف ہوتے ہیں۔
استعمال:
پنچایت میں شامل وہ بزرگ یا معتبر افراد جو کسی جھگڑے، مسئلے یا فیصلے میں اپنی رائے دیتے ہیں۔
عموماً پنچایت میں تین یا پانچ افراد پنچ ہوتے ہیں۔
مثال:
خالہ جان نے گاؤں کے پنچوں سے کہا کہ وہ انصاف کریں۔
**************************
سرپنچ (سَر پَنچ) सर पंच
"سرپنچ" کا مطلب ہے پنچوں کا سربراہ، یعنی پنچایت کا سب سے اہم یا فیصلہ دینے والا شخص۔
پنچایت کے تمام پنچوں میں سے ایک فرد کو بطور صدر منتخب کیا جاتا ہے، جو گفتگو کی قیادت کرتا ہے اور حتمی فیصلہ سناتا ہے۔
وہ سب سے معزز یا قابلِ اعتماد رکن ہوتا ہے۔
مثال:
الگو چودھری کو سرپنچ بنایا گیا اور انہوں نے منصفانہ فیصلہ سنایا۔
پنچ پنچایت کا رکن (منصف) رائے دیتا ہے، مسئلہ سنتا ہے
سرپنچ پنچایت کا سربراہ (صدر) حتمی فیصلہ دیتا ہے، قیادت کرتا ہے
لفظ: ہبہ نامہ हिब्बा नामा
gift deed ഇഷ്ട ദാനം
(اردو قانونی اصطلاح)
تلفظ: "ہِبَہ نامَہ"
हिब्बा नामा
ہبہ نامہ ایک قانونی دستاویز یا تحریر ہوتی ہے جس کے ذریعے کوئی شخص اپنی جائیداد، چیز یا مال کسی دوسرے کو رضاکارانہ طور پر (بغیر کسی معاوضے) دے دیتا ہے۔
یہ عطیہ یا تحفہ زندگی میں دیا گیا ہوتا ہے (وصیت کے برعکس جو موت کے بعد لاگو ہوتی ہے)۔
مثالیں:
1. دادا جان نے اپنی زمین کا ہبہ نامہ اپنے پوتے کے نام لکھ دیا۔
2. ہبہ نامہ ایک قانونی عمل ہے جو رجسٹریشن سے مکمل ہوتا ہے۔
3. جائیداد کسی کے نام پر منتقل کرنے کے لیے
ہبہ نامہ تیار کروایا گیا۔
No comments:
Post a Comment