July 27, 2024

Registration

രാജ്യത്തെ മികച്ച ഉർദു അധ്യാപകർക്കുള്ള എം ജി പട്ടേൽ നാഷണൽ അവാർഡ് രെജിസ്റ്ററേഷൻ 

2024 ലെ അവാർഡിന് ഓഗസ്റ്റ് 18 വരെ ഓൺലൈൻ രജിസ്ട്രേഷൻ നടത്താം. രജിസ്ട്രേഷൻ സമർപ്പിച്ചവർ ഉടൻ തന്നെ ബന്ധപ്പെട്ട രേഖകളുടെ പകർപ്പുകൾ HM അറ്റസ്റ്റ് ചെയ്ത് ശാൻദാർ ഗ്രൂപ്പിന് തപാൽ വഴി അയച്ചു കൊടുക്കേണ്ടതാണ്.

                   https://www.shandargroup.org 


Use this link for MG Patel National Award for Best Teacher 2024 (Urdu Medium)


پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کے لیے
`’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین2024ء‘‘ کا اعلان`

 اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کے لیے یہ ایک خوش کن خبر ہے کہ *’’شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن ، جیسنگ پور‘‘* نے ملک گیر سطح پراردو میڈیم کے پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کے لیے
*’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین‘‘*
کا اعلان کیا ہے۔ اعلان اور عریضہ فارم ’’شاندار اسپورٹس " کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

 شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن، جیسنگ پور کے ذمہ داروں نے ہندوستان کے تمام اردو ذریعۂ تعلیم کے پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور وہاں موجود ’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین‘‘ کے لیے اپنا آن لائن عریضہ داخل کریں۔
 `عریضہ کرنے کی آخری تاریخ 18؍ اگست 2024ء ہے۔`
ویب سائٹ پر عریضہ کرنے کے بعد اساتذہ اپنی عملی سرگرمیوں کی تفصیل ، تعلیمی ، سماجی اور دیگر شعبوں کی کی گئی اعلیٰ سرگرمیوں سے متعلق اسناد، اخباری تراشے اور تصوایر وغیرہ ادارے کے پتے پر بذریعۂ پوسٹ روانہ کریں۔ تمام اسناد ہیڈماسٹر سے تصدیق شدہ (attested) ہوں۔
 ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اخترحسین پٹیل نے ذکر کیا ہے کہ مثالی اساتذہ کے انتخاب کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئے ہوئے تمام عریضوں پر غور کرے گی۔ 

`14 ستمبر 2024ء کوایک شاندار تقریب میں سال 2023ء اور سال 2024ء کے لیےاساتذہ کو ’’ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین‘‘ پیش کیا جائے گا۔`
اختر پٹیل صاحب نے اردو میڈیم پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد ویب سائٹ پر عریضہ کریں اور اپنی مکمل تفصیلی معلومات ادارے کے درج ذیل پتے پر روانہ کریں۔
Shandar Sports & Education Association,
18th lane, Laxmi Park, Jaysingpur, Maharashtra , Pin Code : 416101

ویب سائٹ 👇👇👇


➖➖ *رابطہ* ➖➖

اختر حسین پٹیل
9850728768

ڈاکٹر اشفاق عمر 
7385383867

1 comment: