Ali Talvar

 കവിത


اور بھی حسن و حسیں ہیں انجمن میں جانِ جاں

دل مگر لگتا نہیں اوروں سے کیوں اے جانِ جاں

گل سمجھ کر پانو رکھا خار تھا نیچے مگر 

راہ پرخوں ہوگئی ہے دیکھ تم اے جانِ جاں

ہر زخم بادہ سمجھ کر پی لیا میخانے میں 

ہوں نہیں میخوار پر غم خوار ہوں میں جانِ جاں

ؔآج پھر مارا گیا جنگِ محبت میں علی 

دیکھ کتنی آہ و زاری ہو رہی ہے جانِ جاں


علی تلوار

3 comments:

  1. واہ! لاجواب!

    ReplyDelete
  2. تلوار جی بہت خوب ہے آپ کے اشعار

    ReplyDelete
  3. മനോഹര വരികൾ

    ReplyDelete